سلمان خان کی 9 سال بعد اپنے بیٹے سے ملاقات کیسے ہوئی
سلمان خان کی اپنے بیٹے علی حاجی سے ملاقات ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس 10 کے سیٹ پر ہوئی
بالی ووڈ اداکارسلمان خان اپنے مشکل ترین شیڈول کے ساتھ ہمیشہ مصروف ہی رہتے ہیں لیکن اپنی فیملی کو بھی بھر پوروقت دیتے ہوئے اکثرتقریبات میں ان کے ہمراہ خوش نظرآتے ہیں لیکن اس وقت اداکار کی خوشی دیدنی تھی جب وہ اپنے ہی بیٹے سے 9 سال بعد ملے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم "پارٹنر" میں ان کے بیٹے "روہان" کا کردارادا کرنے والے علی حاجی اچھے خاصے بڑے ہوگئے ہیں جنہیں اب پہچاننا بھی مشکل ہوگیا ہے۔
سلمان خان کی اپنے آن اسکرین بیٹے سے ملاقات پروگرام بگ باس 10 کے سیٹ پرہوئی۔ علی حاجی نے اپنی اورسلمان خان کی تصویرسوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر شئیر کیں اورلکھا کہ "وقت بس لمحے میں ہی گزرگیا"۔
علی حاجی نہ صرف فلم "پارٹنر" میں سلمان خان کے بیٹے بنے تھے بلکہ وہ عامرخان اور کاجول کی فلم "فنا" سمیت رانی مکھرجی اورسیف علی خان کی فلم "تا را رم پم پم" میں بھی ان کے بیٹے کا کردار ادا کرچکے ہیں۔