نعیم الحق کی جگہ فواد چوہدری تحریک انصاف کے ترجمان مقرر
سیکریٹری انفارمیشن نعیم الحق اپنی عہدے پر برقرار رہیں گے، جہانگیر ترین
چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نعیم الحق کو پارٹی ترجمان کے عہدے سے ہٹا کر فواد چوہدری کو نیا ترجمان مقرر کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی ترجمان اور سینئر رہنما نعیم الحق کو عہدے سے ہٹا دیا ہے جب کہ ان کی جگہ نعیم بخاری کو پارٹی کی ترجمانی کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے معذرت کرلی جس کے بعد فواد چوہدری کو پارٹی کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین نے فواد چوہدری کو پارٹی ترجمان بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری کی نامزدگی میں عمران خان اور نعیم الحق کی رضا مندی شامل ہے اور نعیم الحق، فواد چودھری ایک ساتھ پارٹی کا محکمہ اطلاعات چلائیں گے تاہم سیکریٹری انفارمیشن نعیم الحق اپنی عہدے پر برقرار رہیں گے۔
دوسری جانب چیرمین پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نعیم الحق پارٹی کے سینٹرل انفارمیشن سیکریٹری رہیں گے لیکن ہم نے پارٹی میں ایک اور ترجمان کا اضافہ کیا ہے جو ٹی وی پر تحریک انصاف کی نمائندگی کریں گے۔
واضح رہے نعیم الحق نے گزشتہ روز پاناما لیکس پر قطری شہزادے کے خط کو بے نظیربھٹو کے وصیت کے ساتھ جوڑا تھا جس پر پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم نعیم الحق نے اپنی ہی خبر کر تردید کردی تھی۔
https://www.dailymotion.com/video/x537u1b