شہباز شریف کی طبیعت ناساز اسپتال میں مکمل چیک اپ کے بعد گھر منتقل
شہبازشریف کو سینے میں تکلیف محسوس ہوئی تاہم ان کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں، ڈاکٹرز
FAISALABAD:
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے مکمل چیک اپ کے بعد انہیں گھر منتقل ہونے کی اجازت دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہیلتھ ریفارمز اجلاس کی سربراہی کررہے تھے کہ اس دوران انہیں سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس پر وہ اجلاس ملتوی اسپتال گئے۔ نمائندہ ایکسپریس نیوز نے بتایا کہ شہبازشریف جس جگہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے اسپتال وہاں سے چند قدم دور تھا اور وزیراعلیٰ خود چل کر اسپتال گئے جہاں ان کے معالج نے شہباز شریف کا چیک اپ کیا۔
ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طبیعت آرام نہ کرنے اور مسلسل کام کرنے کی وجہ سے ناساز ہوئی تھی تاہم شہباز شریف کی طبعیت بالکل ٹھیک ہے اور تمام رپورٹس کے رزلٹ کلیئر ہیں۔ ڈاکٹرز نے شہبازشریف کو مکمل چیک اپ کےبعد گھر منتقل ہونے کی اجازت دے دی جس کے بعد وہ اپنے گھر منتقل ہوگئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے اسٹاف ممبران نے بتایا کہ وہ صبح 7 بجے سے اپنے دفتر میں موجود ہیں اور اس دوران مختلف دوروں سمیت میٹنگز کی بھی صدارت کی۔
دوسری جانب شہبازشریف نے کہا ہے کہ قوم کی دعاؤں سے بالکل ٹھیک ہوں اور ڈاکٹروں نے بالکل صحت مند بتایا ہے۔