بھارت دنیا کی توجہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ہٹانا چاہتا ہے وزیراعظم

وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی۔

وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی۔ فوٹو؛ فائل

QUETTA:
وزیراعظم نوازشریف نےبھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ بھارت دنیا کی توجہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ہٹانا چاہتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے وادی نیلم میں بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے وادی نیلم میں عام شہریوں کی بس کو نشانہ بنایا جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو سراہتی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :وادی نیلم میں بھارتی فوج کے مسافر بس پرراکٹ حملے میں 10 افراد شہید


وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ذمہ دار ریاست اپنے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتی، بھارت دنیا کی توجہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ہٹانا چاہتا ہے تاہم پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے موقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں7 بھارتی فوجی ہلاک

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد شہید ہوچکے ہیں۔
Load Next Story