بھارت کی اشتعال انگیزی بڑی لڑائی میں تبدیل ہوسکتی ہے وزیردفاع

فوجی اور سفارتی سطح پر معاملات اٹھا رہے ہیں اور دنیا کو بتا رہے ہیں کہ حالات سے تنازع پیدا ہوسکتا ہے، خواجہ آصف

بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے اشتعال انگیزی کررہا ہے جس کا بھرپورجواب دیا جاتا ہے، خواجہ آصف - فوٹو؛ فائل

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے اشتعال انگیزی کررہا ہے جب کہ حالیہ تنازعات ایک بڑی جنگ میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کی اندرونی سیاست میں بہت مسائل ہیں جس کی وجہ سے وہ مسلسل اشتعال انگیزی کررہا ہے اور مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جاتا ہے جس سے بھارت کا زیادہ نقصان ہوتا ہے۔


خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارتی فائرنگ سے حالات کشیدہ ہوسکتے ہیں، حالیہ اشتعال انگیزی بڑی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے تاہم ہم فوجی اور سفارتی سطح پر معاملات اٹھا رہے ہیں اور دنیا کو بتا رہے ہیں کہ حالات سے تنازع پیدا ہوسکتا ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x537q10
Load Next Story