پولیو ورکرز پر حملے انتہائی افسوسناک ہیںنور عالم خان

جہالت بر مبنی سوچ ختم کرنا ہوگی،عمر سہیل، ن لیگ والوں میں وفا نہیں،سردار مشتاق.

معلوم نہیں معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے کون لوگ ہیں،شفقت محمود،’ کل تک‘ میں گفتگو. فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے رہنما نورعالم خان نے کہا ہے کہ انسدادپولیو ورکرز پر حملے انتہائی افسوسناک ہیں اور ان کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

پروگرام 'کل تک' میں اینکر پرسن جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ جس ایم این اے اور ایم پی اے نے عوام کی خدمت کی ہے چاہے وہ کسی بھی جماعت سے ہو اس کو ووٹ ضرور ملیں گے ، میں نے وزیرداخلہ رحمٰن ملک سے کہا تھا کہ پشاور میں پولیس کے افسران کرپٹ ہیں اور اسمگلروں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ان کو یہاں سے ہٹائیں لیکن وہ میری بات ایک کان سے سن کر دوسرے سے کان سے نکا ل دیتے تھے۔ اگر کوئی جھوٹ بولے اور پارٹی اس پر اعتماد کرلے لیکن وہ اندر سے گندا ہو تو اس میں کسی بھی پارٹی کا قصور نہیں ہوتا، اگرکرپشن کی بات کریں تو ہر پارٹی میں کرپٹ لوگ موجود ہیں۔


مسلم لیگ ن کے رہنما عمرسہیل ضیاء بٹ نے کہاکہ ہمیں اس سوچ کو ختم کرنا ہوگا جو ہمیں جہالت کی طرف لے کر جانا چاہتی ہے ساری خرابیاں ایک رات میں ختم نہیں ہوسکتیں۔ انھوں نے کہا کہ پارٹی چھوڑنا کسی بھی شخص کا ذاتی معاملہ ہے سردار مشتاق کے پارٹی چھوڑنے کے بارے میں حتمی تو نہیں کہہ سکتا لیکن انھیں4سے5 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈ دیے گئے لیکن وہ پھر بھی ن لیگ کو چھوڑ گئے، اگر انھیں جانا ہی تھا تو پارٹی کے اجلاس میں بات کرتے۔



مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں جانے والے سردار مشتاق نے کہا کہ میں نے 20 سال ن لیگ کے ساتھ گزارے ہیں ان میں وفا نام کی چیز ہی نہیںہے ہم نے مشرف دور کے وار سہے جو لوگ میاں نوازشریف کو برا بھلا کہتے تھے آج ان کو پارٹی میں شامل کرلیا گیا ہے ۔گوہر ایوب اور ہمایوں ایوب کی ن لیگ میں شمولیت کی وجہ سے میں نے ن لیگ کو خیرباد کہہ کرپیپلزپارٹی جوائن کرلی ۔تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا کہ مجھے تو سمجھ میںنہیں آتا کہ یہ کون لوگ ہیں جو معصوم لوگوں کونشانہ بناتے ہیں ساری دنیا میں صرف 3 ممالک ہیں جہاں پولیو کا مرض ہے پاکستان، افغانستان اور نائیجیریا لیکن ملک دشمن پاکستان کو اس مرض سے پاک نہیں ہونے دینا چاہتے۔
Load Next Story