بھارتی اشتعال انگیزیوں پر ڈی جی ایم او کا بھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پر رابطہ

ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔ آئی ایس پی آر

ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔ آئی ایس پی آر

ISLAMABAD:
لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی اور وادی نیلم میں مسافر بس پر فائرنگ کے بعد پاکستانی ڈی جی ملٹری آپریشنز نے اپنے بھارتی ہم منصب کو فون کرکے شدید احتجاج کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور وادی نیلم میں مسافر بس پر فائرنگ کے بعد ہونے والی شہادتوں پر بھارت کے ڈی جی ایم او سے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا جس میں انہوں نے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے یک نکاتی ایجنڈے پر بات کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :وادی نیلم میں بھارتی فوج کے مسافر بس پرراکٹ حملے میں 10 افراد شہید


پاکستانی ڈی جی ایم او کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے ایل او سی پر پاکستانی بس کو نشانہ بنایا جب کہ ہم بھی اپنی مرضی سے جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 جوان شہید

واضح رہے کہ وادی نیلم میں بھارتی فوج کے مسافر بس پرراکٹ حملے میں 10 افراد شہید جب کہ ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 جوان شہید ہوئے تاہم پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 7 بھارتی فوجی مارے گئے۔
Load Next Story