وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے میئر كراچی وسیم اختر كی ملاقات

شہر كی ترقی کے لیے میں آپ کے ساتھ ہوں، وزیراعلیٰ سندھ کی وسیم اختر سے گفتگو

شہر كی ترقی کے لیے میں آپ کے ساتھ ہوں، وزیراعلیٰ سندھ کی وسیم اختر سے گفتگو، فوٹو؛ پی پی آئی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے میئر کراچی وسیم اختر نے ملاقات کی جس میں كراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی اوركے ایم سی كے مسائل حل كرنے سمیت مل كر كام كرنے پر اتفاق كیا گیا۔


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے میئر كراچی وسیم اخترنے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات كی جس میں میئر كراچی نے وزیراعلیٰ كی جانب سے كیے جانے والے تعاون كو سراہا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ اور شہر قائد کے میئر کے درمیان كراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی اوركے ایم سی كے مسائل حل كرنے اور مل كر كام كرنے پر اتفاق كیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے كہا كہ شہر كی ترقی کے لیے میں آپ کے ساتھ ہوں۔
Load Next Story