برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
برطانوی وزیر خارجہ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف سے بھی ملاقات کریں گے۔
ISLAMABAD:
برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن رائل ایئرفورس کے خصوصی طیارے کے ذریعے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے جہاں دفتر خارجہ اور برطانوی ہائی کمیشن کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔ بورس جانسن مشیر خارجہ سرتاج عزیز سمیت پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ برطانوی وزیر خارجہ کی وزیراعظم اور جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
بور س جانسن آج پاکستانی وزارت خارجہ کا دورہ کریں گے۔ بورس جانسن سرتاج عزیز کے ہمراہ مشترکہ اسٹیک آؤٹ سے خطاب بھی کریں گے۔