16افغان شہریوں کے قتل میں ملوث امریکی فوجی رابرٹ بیلزکےکورٹ مارشل کا فیصلہ
امریکا کے فوجی حکام نے 16 افغان شہریوں کے قتل میں ملوث امریکی فوجی رابرٹ بیلز کے کورٹ مارشل کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اعلیٰ فوجی حکام نے رابرٹ کا کیس کورٹ مارشل کے لئے فوجی عدالت کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فوجی حکام نے کہا ہے کہ وہ رابرٹ بیلز کو سزائے موت دیئے جانے کا مطالبہ کریں گے۔
تحقیقات کے دوران ثابت ہو گیا کہ ملزم کو واقعے کے بعد فوجی اڈے کی جانب واپس آتے ہوئے دیکھا گیا تھا جب کہ جائے وقوع سے ملزم کے خون کے نمونے بھی ملے ہیں۔ رابرٹ پہلے ہی اس قتل عام کا اعتراف کر چکا ہے۔