فلم ’’دوبارہ پھر سے‘‘ کا کراچی میں پریمیئر

فلم سینما کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ، شوبزشخصیات ، شرکا کاملے جلے تاثرات کااظہار

کراچی: ’’دوبارہ پھر سے‘‘ کی کاسٹ حریم فاروق، صنم سعید، عدیل حسین، طوبہ صدیقی اور ہدایتکار مہرین جبار کا پریمیئر کے موقع پرگروپ فوٹو

KARACHI:
فلم''دوبارہ پھر سے'' کا دبئی اور لاہور کے بعد کراچی کے مقامی سینما گھر میں پریمیئر کا انعقاد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ اور ٹیم سمیت شوبز کے شعبوں فلم، ٹی وی اور فیشن کے ستاروں ماہرہ خان، گوہر رشید، ندا یاسر، یاسر حسین، عبداﷲ فرحت اﷲ، صنم بلوچ، فخر عالم، عاصم رضا، منشا پاشا، ژالے سرحدی، جنید، مرینہ خان، حسن رضوی و دیگر نے شرکت کی۔


فلم ''دوبارہ پھر سے'' کیساتھ ہدایتکارہ مہرین جبارکا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی زندگی کے پیچ و خم پر مشتمل ہے جو کہ حقیقت سے قریب اور دل میں اتر جانے والی ہے، میں پرامید ہوں کے شائقین کو فلم کی کہانی اور گانے دونوں پسند آئینگے۔ فلم کی اسکریننگ کے بعد شوبزنس کی جانب سے فلم کو خوب پسند کیا گیا اور اسے فلم انڈسٹری میں تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا جو اب تک بننے والی روایتی فلموں کی فہرست سے ہٹ کر سامنے آئی ہے۔نبیل قریشی نے کہا کہ مجھے یہ فلم بہت متاثر کن لگی پاکستانی فلوں میں اس طرح کی فلموں کی کمی ہے جو رشتوں اور تعلقات کے گرد گھومتی ہوں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ فلموں کو لے کے کافی بحث و مباحثہ رہتا ہے مجھے یہ فلم کافی اچھی لگی اس میں تازگی کا عنصر نمایاں ہے۔دوسری طرف جب کہ ہر فلم کی طرح ناقدین کی جانب سے فلم کو ملے جلے تاثرات کا سامنا تاہم یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ فلم ''دوبارہ پھر سے'' دیکھ کر شائقین اسے دوبارہ پھر سے دیکھے بغیر نہ رہ سکیں گے۔
Load Next Story