الیکشن کمیشن کسی کے دباؤ میں آکر صرف کراچی میں نئی حلقہ بندیاں کروارہا ہے فاروق ستار
اجلاس میں کراچی کی نئی حلقہ بندیوں، انتخابی فہرستوں کی فوج اور رینجرز کے ذریعے تصدیق پر مشاورت کی جارہی ہے
لاہور:
الیکشن کمیشن کاسیاسی جماعتوں سےمشاورتی اجلاس جاری، اس موقع ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے فیصلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی کے دباؤ میں آکر صرف کراچی میں نئی حلقہ بندیاں کروارہا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کی صدارت میں ہونےوالےاجلاس میں کراچی کی نئی حلقہ بندیوں، انتخابی فہرستوں کی فوج اور رینجرز کے ذریعے تصدیق پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جارہی ہے، اجلاس میں ایم کیو ایم کی طرف سے فاروق ستار ، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ظفر اقبال جھگڑا ، پیپلز پارٹی کے تاج حید ر اور محمود اچکزئی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہیں۔