دوسرے ٹیسٹ سے قبل کیویز نے اپنا اہم مہرہ گنوا دیا
انجرڈ بولٹ میچ سے باہر،ٹیلرمتاثرہ آنکھ کے باوجود پاکستانی اٹیک کا سامنا کریں گے
دوسرے ٹیسٹ سے قبل نیوزی لینڈ نے اپنا اہم مہرہ گنوا دیا، فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ گھٹنے کی انجری کے باعث پاکستان کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ میٹ ہینری کے کھیلنے کا امکان تھا جو ٹم ساؤتھی کے ساتھ نئی گیند سے بولنگ کریں گے۔
کیوی کوچ مائیک ہیسن نے بتایا کہ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوران بولٹ گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے، بدھ کو ٹریننگ سیشن کے دوران درد میں اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے انھیں دوسرے ٹیسٹ کیلیے میدان میں نہ اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں بولٹ نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر نیوزی لینڈ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ دوسری جانب سینئر بیٹسمین روس ٹیلر متاثرہ آنکھ کے باوجود ہیملٹن ٹیسٹ میںپاکستانی اٹیک کا سامنا کرنے کیلیے پُراعتماد ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرکے ساتھ ملاقات سے قبل بھی میرے ذہن میں کہیں بھی نہیں تھا کہ میں یہ ٹیسٹ نہیں کھیل پاؤں گا، میچ کے بعد مجھے سرجری کرانا ہے اور پھر مکمل صحتیابی کیلیے 4 سے6 ہفتے درکار ہوں گے، مجھے امید ہے کہ اس کے بعد ویسی ہی بیٹنگ دوبارہ کرپاؤں گا جیسی کچھ عرصے قبل کررہا تھا۔ یاد رہے کہ ٹیلر آنکھ کے مسئلے کی وجہ سے زیادہ رنز نہیں بنا پا رہے ہیں، گذشتہ میچ کی واحد اننگز میں بھی وہ صرف 11 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے تھے، اس وجہ سے ان پر دباؤ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔