ٹرمپ حکومت پاکستان سے متوازن تعلقات قائم کرے گی
پاکستان سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی،سفارتی ذرائع
موجودہ امریکی حکام نے سفارتی رابطوں میں پاکستان کوآگاہ کیاہے کہ ٹرمپ حکومت پاکستان سے متوازن تعلقات قائم کرے گی، امریکا میں نئی حکومت تشکیل پاجانے کے بعدبھی پاکستان سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی، دونوں ممالک میں بہتر روابط قائم ،دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی کووسعت دی جائے گی۔
وفاقی حکومت کے اہم ذرائع نے بتایاہے کہ پاکستان سے متعلق امریکی پالیسی میں''یوٹرن '' کاامکان نہیں،نئی امریکی حکومت سے پہلے مرحلے میں وزرائے خارجہ کی سطح پررابطے ہوں گے، پاکستان نئی حکومت کے ساتھ برابری کی سطح پرتعلقات کی پالیسی اختیار کرے گا اورڈومور کی کوئی پالیسی قبول نہیں کرے گا۔سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ نئی امریکی انتظامیہ کومعلوم ہے کہ امت مسلمہ کے ساتھ تعلقات کی بہتری سمیت دہشت گردی کے خاتمے، افغانستان میں قیام امن اوراہم عالمی امورمیں بہترنتائج حاصل کرنے کیلیے پاکستان کے ساتھ مثبت تعلقات ضروری ہیں۔
اہم امریکی حکام ٹرمپ کو پاکستان سے تعلقات کی پالیسی کے حوالے سے جلد تفصیلی بریفنگ دیں گے جس کے بعدوہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کی پالیسی کااعلان کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ کاوفدآئندہ برس جنوری کے آخریافروری کے اوائل میں پاکستان کادورہ کرسکتاہے۔