بلوچستان بدامنی کیس وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی رپورٹ مسترد

بتایا جائے صوبائی حکومت کے کام کرنے کا کیا آئینی اختیار ہے، عدالت

بتایا جائے صوبائی حکومت کے کام کرنے کا کیا آئینی اختیار ہے، عدالت فوٹو : فائل

لاہور:
بلوچستان بدامنی کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت نے امن و امان کی صورتحال پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی رپورٹ مسترد کردی۔


چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے بلوچستان بدامنی کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے کہا کہ بتایا جائے صوبائی حکومت کے کام کرنے کا کیا آئینی اختیار ہے، اس موقع پر عدالت نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئندہ سماعت پر کیس کا فیصلہ کردیں گے، کیس کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

Recommended Stories

Load Next Story