میکسیکو میں اجتماعی قبر سے 32 لاشیں اور 9 سر برآمد

تمام افراد کی لاشیں مسخ شدہ اور انتہائی بری حالت میں ملی ہیں، حکام

ابھی تک اس سلسلے میں کوئی گرفتار ی عمل میں نہیں آئی ہے تاہم تحقیقات کی جارہی ہیں، پولیس ۔ فوٹو : فائل

شمالی امریکی ملک میکسیکو کی ریاست گوریرو میں ایک قبر سے 32 افراد کی لاشیں اور 9 کٹے ہوئے سر برآمد ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی امریکی ملک میکسیکو جو کہ دنیا بھر میں ڈرگ مافیا کی آماجگاہ کے نام سے جانا جاتا ہے اور جہاں آئے روز قتل و غارت گری کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، اسی طرح کا ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ میکسیکو کی ریاست گوریرو میں پیش آیا جہاں پولیس نے ایک قبر سے 32 افراد کی مسخ شدہ لاشیں اور 9 کٹے ہوئے سر برآمد کئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : میکسیکو سے 7 افراد کی سرکٹی لاشیں برآمد


ریاست کے سیکیورٹی ترجمان کے مطابق لاشیں 31 مرد اور ایک خاتون کی ہیں جو کہ انتہائی بری حالت میں ہیں، تمام لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے تاہم تحقیقات کی جارہی ہیں جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : میکسیکو میں خوں ریزی، ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 16ہلاک

واضح رہے میکسیکو دنیا کے خطرناک ترین ڈرگ اسمگلرزاور منشیات فروشوں کا گڑھ مانا جاتا ہے جب کہ یہاں ماضی میں منشیات فروشوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان کئی خونی مقابلے بھی ہوچکے ہیں۔
Load Next Story