انوشکا شرما عمران خان کے بعد اب عامر خان کے ساتھ

انوشکا شرما چاہتی ہیں کہ وہ عامر خان کے ساتھ فلم میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں

انوشکا شرما "مسٹر پر فیکشنسٹ" عامر خان کے ساتھ فلم کرنے کے لئے بے تاب ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

انوشکا شرما اب عمران خان کے بعد عامر خان کے ساتھ فلم کرنے کے لئے تیاریوں میں مصروف ہیں۔


انوشکا شرما "مسٹر پر فیکشنسٹ" عامر خان کے ساتھ فلم کرنے کے لئے بے تاب ہیں اور چاہتی ہیں کہ وہ عامر خان کے ساتھ فن کی ادائیگی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور اس کے لئے انہوں نے عامر خان کے بھانجے عمران خان سے ٹپس لینا شروع کر دی ہیں۔

انوشکا شرما اور عمران خان کے درمیان فلم "مترو کی بجلی کا منڈولا" کی شوٹنگ کے دوران اچھی دوستی قائم ہو گئی تھی۔ عمران خان کا انوشکا شرما کے بارے میں کہنا ہے کہ ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کافی دلچسپ رہا۔
Load Next Story