اب واٹس ایپ پر ویڈیو ڈاؤن لوڈ کیے بغیر دیکھیں

اینڈروئیڈ فون استعمال کرنے والے بی ٹا ورژن 2.16.365 میں ویڈیو کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
اینڈروئیڈ فون استعمال کرنے والے بی ٹا ورژن 2.16.365  میں ویڈیو کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو؛ فائلاینڈروئیڈ فون استعمال کرنے والے بی ٹا ورژن 2.16.365  میں ویڈیو کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو؛ فائل

اینڈروئیڈ فون استعمال کرنے والے بی ٹا ورژن 2.16.365 میں ویڈیو کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو؛ فائل

PESHAWAR:
واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ویڈیو دیکھنے کا ایک نیا تجربہ متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین کو ویڈیو دیکھنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔

میش ایبل ویب سائٹ کے مطابق جس طرح یوٹیوب ویڈیوز کو اسٹریمنگ کے ذریعے دیکھا جاتا ہے عین اسی طرح اب واٹس ایپ ویڈیوز کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ فیچر اب اینڈروئیڈ فون کے بی ٹا ورژن 2.16.365 کےلیےپیش کیا گیا ہے۔




اچھی بات یہ ہے کہ واٹس ایپ کا یہ فیچر اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے۔ میشن ایبل کے مطابق دیگر پلیٹ فارمز کے لیے ویڈیو اسٹریمنگ جلد ہی شروع کی جائے گی۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ نے چند دنوں قبل ویڈیو کالنگ کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے جو اسے صارفین کے لیےمزید اہم اور پرکشش بناتا ہے۔ واٹس ایپ کے مطابق اگلے کچھ ماہ میں مزید نئے اور حیرت انگیز فیچرز پیش کیے جائیں گے۔
Load Next Story