پولیو مہم شریعت سے متصادم نہیںسنی اتحاد کونسل کا فتویٰ

انسداد پولیو مہم کا مقصد ملک کی نئی نسل کو پولیو کے مرض سے بچانا ہے،اس لئے یہ شریعت سے متصادم نہیں۔

پولیو مہم کے حق میں جاری فتوے میں 30 جید مفتیان کے دستخط ہیں۔ فوٹو: فائل

سنی اتحاد کونسل نے انسداد پولیو مہم کے شرعی ہونے کا فتٰوی جاری کردیا ہے ۔


فتوے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی مرض کا علاج سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔اس طرح ملک میں ہونے والی انسداد پولیو مہم کسی بھی طرح شریعت سے متصادم نہیں کیونکہ اس کا مقصد ملک کی نئی نسل کو پولیو کے مرض سے بچانا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے جاری کئے جانے والے فتوے میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے 30 مفتیان کرام کے دستخط ہیں۔

واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ملک میں انسداد پولیو مہم کو ناکام بنانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد گزشتہ 3 روز میں کراچی اور پشاور سمیت کئی شہروں میں انسداد پولیو مہم کے متعدد رضاکاروں کو ہلاک اور زخمی کیا گیا تھا۔ کمشنر کراچی ہاشم رضا زیدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہر میں ہونے والے واقعات میں محسود قبائل ملوث ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story