افغانستان میں پولیس چیک پوائنٹ کے قریب بم دھماکا 2 اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک

دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی کچھ افراد کو مقدمات کی سماعت کے لئے عدالت لے کر جارہی تھی، حکام

دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی کچھ افراد کو مقدموں کی سماعت کے لئے صوبے کے دارالحکومت زارنج لے کر جارہی تھی، حکام فوٹو: اے ایف پی

افغانستان کے صوبے نمروز میں پولیس چیک پوائنٹ کے قریب بم دھماکےمیں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔


حکام کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی کچھ افراد کو مقدموں کی سماعت کے لئے صوبے کے دارالحکومت زارنج میں واقع عدالت لے کر جارہی تھی جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکاروں سمیت 7افراد ہلاک ہوگئے،چیک پوائنٹ روڈ کے کنارے واقع تھی۔

Load Next Story