امریکا میں بلیک فرائیڈے پر شاپنگ کا جنون 2 افراد کی جان لے گیا
امریکا کی تین مختلف ریاستوں میں فائرنگ اور جھگڑے کے واقعات پیش آئے۔
بلیک فرائیڈے کے موقع پر امریکا میں فائرنگ اور جھگڑوں کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی تین مختلف ریاستوں میں بلیک فرائڈے کے موقع پر سستی اشیا کی خریداری کے لئے آنے والے افراد کے درمیان جھگڑا ہوگیا اور فائرنگ اور لڑائی جھگڑے کے باعث 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
ریاست نیوجرسی کے میسی مال کے باہر خریداری کے لئے آنے والے نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے 20 سالہ نوجوان کو کئی گولیاں لگیں جب کہ زخمی ہونے والا 26 سالہ نوجوان ہے اور دونوں متاثرہ نوجوان سگے بھائی ہیں تاہم فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لئے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔
فائرنگ کا دوسرا واقعہ ریاست نیواڈا میں پیش آیا جہاں والمارٹ پارکنگ ایریا میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ اسی طرح ریاست تینیسی میں بلیک فرائڈے کی سیل شروع ہونے سے قبل ہی فائرنگ ہوگئی جس کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہوگیا۔