وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات
برطانوی وزیر خارجہ نے پنجاب كی تیز رفتار ترقی کیلیے مثالی اقدامات پر شہبازشریف كی كاركردگی كی تعریف کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے برطانیہ كے وزیر خارجہ بورس جانسن نے ملاقات كی جس میں باہمی دلچسپی كے امور، پاك برطانیہ تعلقات كے فروغ، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اورمسئلہ كشمیر سمیت اہم علاقائی امو رپر تبادلہ خیال كیا گیا۔
شہبازشریف اور بورس جونسن نے ملاقات کے دوران لندن میں جناح كانفرنس كے انعقاد پراتفاق كیا جب کہ اس موقع پر برطانوی وزیر خارجہ نے پنجاب كی تیز رفتار ترقی كیلئے مثالی اقدامات پر شہبازشریف كی كاركردگی كی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے صوبے كے عوام كی ترقی اور خوشحالی کے لیے شاندار اقدامات كیے ہیں، خصوصاً تعلیم، صحت، انفراسٹركچر كی بہتری اور دیگر شعبوں میں نمایاں كام كیا ہے۔ انہوں نے كہا كہ دورہ لاہور كے دوران میرا اورمیرے وفد كا شاندار استقبال كیا گیا اور میں اس دورے كے دوران زبردست پذیرائی پر وزیراعلیٰ كا شكرگزار ہوں۔
برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ پاكستان خصوصاً پنجاب كے ساتھ اپنے تعلقات كو غیرمعمولی اہمیت دیتا ہے كیونكہ پنجاب پاكستان كا معاشی انجن ہے اور یہاں معاشی ترقی كی رفتار بھی تیزہے، برطانیہ پنجاب حكومت کے ساتھ ہر طرح كے تعاون كو مزید فروغ دے گا اور پنجاب حكومت كے ساتھ مختلف شعبوں میں شراكت داری كو مزید بڑھائیں گے۔ برطانوی وزیر خارجہ نے كہا كہ پنجاب خصوصاً لاہور میں سیاحت كے بے پناہ مواقع موجود ہیں اوریہاں پرسیاحت كو فروغ دے كرمعاشی و تجارتی سرگرمیوں كو بڑھانے كی ضرورت ہے۔
بورس جونسن کا کہنا تھا کہ برطانیہ اورپاكستان كے درمیان تجارتی و معاشی تعلقات میں اضافہ ہونا چاہیے، پنجاب كے مختلف شعبوں میں سرمایہ كاری كے غیر معمولی مواقع سے مستقبل میں برطانوی كمپنیاں فائدہ اٹھانے كے امكانات كا جائزہ لیں گی اوراس ضمن میں پاكستان كے ساتھ روابط بڑھائیں گے كیونكہ پاكستان ایك غیر معمولی اہمیت كا حامل ملك ہے اوراس كی معیشت تیزی سے ترقی كررہی ہے۔