3پارلیمانی سال وزیراعظم 55 عمران خان 16مرتبہ ایوان آئے

 فضل الرحمن کی شرکت بھی مایوس کن، اچکزئی، خورشیدشاہ کی سب سے زیادہ حاضریاں

عمران خان پہلے پارلیمانی سال میں12مرتبہ شریک ہوئے۔ دوسرے پارلیمانی سال میں صرف ایک بارجبکہ تیسرے سال میں صرف3بارشرکت کی۔ فوٹو؛ فائل

پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں وزیراعظم نوازشریف اورتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حاضری مایوس کن رہی۔ فافن کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 3 سال میں وزیراعظم نوازشریف صرف 55 بار پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں شریک ہوئے۔ پہلے پارلیمانی سال کے99 اجلاسوں میں وہ صرف7بارشریک ہوئے۔ دوسرے پارلیمانی سال میں تحریک انصاف کے دھرنے کے وقت وہ39بارایوان میں آئے تاہم رواں پارلیمانی سال میں ان کی حاضری کااسکورصرف9 ہے۔

عمران خان پہلے پارلیمانی سال میں12مرتبہ شریک ہوئے۔ دوسرے پارلیمانی سال میں صرف ایک بارجبکہ تیسرے سال میں صرف3بارشرکت کی۔ جے یوآئی کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے 3 سال میں صرف 59 مرتبہ ایوان میں شرکت کی۔


حاضری کے لحاظ سے پختونخوامیپ کے سربراہ محمود اچکزئی پہلے نمبرپرہیں۔ انھوں نے224 بارقومی اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت کی۔ دوسری پوزیشن اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ کے نام ہے جنھوں نے214 باراجلاسوں میں شرکت کی۔

آفتاب شیرپاؤ 195 حاضریوں کے ساتھ تیسرے، شیخ رشید185حاضریوں کے ساتھ چوتھے نمبرپر ہیں۔ اعجاز الحق نے179، غلام احمدبلور نے 138اور پیر صدرالدین راشدی نے77 باراجلاسوں میں شرکت کی۔
Load Next Story