مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام 2 ایف سی اہلکار شہید
حملے میں ایف سی کے 14 اہلکار زخمی بھی ہوئے جب کہ جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے، آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز نے غلنئی کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 2 اہلکار شہید اور 14 زخمی بھی ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے غلنئی کے علاقے میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ کرنے کی کوشش کی جسے ایف سی کے جوانوں نے ناکام بنا دیا، دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 2 جوان شہید اور 14 ہوئے جب کہ جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خود کش حملہ آور مسجد کو نشانہ بنانا چاہتے تھے جنہیں سیکیورٹی فورسز نے مسجد کے باہر ہی ہلاک کر دیا۔
https://www.dailymotion.com/video/x53lmu0