پاکستانی فنکاروں سے بے پناہ پیار ہے عمران خان
علی ظفر کے ساتھ بھارتی فلم’میرے برادر کی دلہن‘ میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا .
معروف بھارتی اداکارعمران خان نے کہا ہے کہ مجھے پاکستانی فنکاروں سے بے پناہ پیار ہے میری دلی تمنا ہے کہ میں ایک بار پاکستان آوں کراچی میں میرے بے شمار رشتے دار ہیں جو بتاتے ہیں کہ کراچی بلکل ممبئی جیسا ہے ۔گزشتہ دنوں میراارادہ تھا کہ پاکستان آوں مگر کچھ فلموں کی شوٹنگز کے باعث میرا وقت نکالنا مشکل ہوگیا تھا۔
اگر موقع ملا توجلد پاکستان آًؤں گا۔ علی ظفر میرے بھائیوں کی طرح ہے ان کے ساتھ بھارتی فلم'میرے برادر کی دلہن' میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا ان خیالات کا اظہار انھوں نے معروف پاکستانی گلوکارہ اور اداکارہ مسکان خان سے ممبئی فلم سٹی میں ہونے والی ایک ملاقات میں کیا۔ اداکارہ و گلوکارہ مسکان خان نے نمائند ایکسپریس سے ٹیلی فون پر ممبئی سے بات چیت کرتے ہوئے مسکان نے بتایا کہ اس ملاقات میں عمران خان نے ایک فلم میں کام کرنے کے لیے بھی آفر کی ہے میرے چاہنے والے جلد مجھے اداکار عمران خان کے ساتھ ہندوستان کی ایک فلم میں دیکھیں گے۔
واضح رہے مسکان خان گزشتہ کافی عرصے سے ہندوستانی ڈرامے اور فلم کی شوٹنگ کے لیے ممبئی گئی ہوئی ہیں وہ آجکل ایک پنجابی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو 15دن میں ختم ہوجائیگی انھوں بتایا کہ یہاں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا ہندوستان کی عوام نے بہت محبت اور حوصلہ بخشا ہے ۔میری کوشش ہوتی ہے کہ معیاری کام ملے تو میں فوری حامی بھرلوں۔پاکستان سے آنیوالے فنکاروں کے یہاں بہت پرستار ہیں جو یہ چاہتے ہیں کہ ہم مل کر کام کریں جو لوگ دور بیٹھ کراندازے لگاتے ہیںکہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی ہے وہ غلط سوچتے ہیں،ہم دلی طور پر ایک دوسرے کے قریب ہیں اگردونوںممالک حکومتی سطح پرویزا پالیسی میں نرمی لائیں تو عوام ایک دوسرے کے قریب آسکیں گے۔ مجھے اب تک ہندوستان میں غیریت کا احساس نہیں ہوا۔انھوں نے کہا کہ باقی کی تفصیلات پاکستان واپسی پربتاونگی۔