فروری 2013ء سے کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر کا اندراج ہوگا

ابتدائی طور پر18،18اہلکاروں پر2گروپس کو ٹریننگ دی جا چکی،فروری تک250اہلکاروں کو تربیت دیدی جائیگی.

کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر کا ڈیٹا سینٹرسینٹرل پولیس آفس میں قائم کیاگیا ہے جوتھانوں سے لنک ہوگا،ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی فوٹو: فائل

کراچی میں فروری 2013سے کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آرکا اندراج شروع ہو جائے گا جبکہ آزمائشی طور پر سینٹرل اور سائوتھ زون کے کئی تھانوں میں کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر درج کر لی گئی ہیں۔

شہر کے103 تھانوں میں کمپیوٹرائزیشن کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ،ابتدائی طور پر18،18پولیس اہلکاروں پر2 گروپس کو7روزہ تربیت دی جا چکی ہے جبکہ فروری 2013 تک250 اہلکاروں کو تربیت دے دی جائے گی،کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر کا فارم اردو اور انگلش زبان میں ہے، کمپیوٹرائزڈایف آئی آر کاسافٹ ایئر وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق کراچی میں نئے سال 2013 کے فروری سے کمپیوٹرائزڈایف آئی آر کا اندراج عمل شروع ہو جائے اور اس سلسلے میں آزمائشی طور پر سینٹرل سائوتھ زون کے کئی تھانوں میں کامیابی کے ساتھ کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر درج کر لی گئی ہیں۔




کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر کے اندراج کے لیے پولیس اہلکاروں کو تربیت دیے جانے کا عمل سینٹرل پولیس آفس میں جاری ہے، ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی تبسم عباسی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مجموعی طور پر 250 سے زائد پولیس اہلکاروں کو کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر کی اندراج کے حوالے سے تربیت دی جانی ہے اور ابتدائی طور پر18،18پولیس اہلکاروں پر2 گروپس نے7روزہ تربیت دی جا چکی ہے جبکہ فروری2013 تک250 اہلکاروں کو تربیت دے دی جائے گی۔

انھوں نے بتایا کہ کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر کا ڈیٹا سینٹر سینٹرل پولیس آفس میں ہی قائم گیا ہے جو تمام تھانوں میں قائم کمپیوٹر یونٹس سے ڈی ایس ایل کے ذریعے لنک ہو گا ، انھوں نے بتایا کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر کا فارم اردو اور انگلش زبان میں ہے، کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر سوفٹ ویئر وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے ، انھوں نے بتایا کہ آزمائشی طور پر ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ڈیٹا سینٹر بند کردیا گیا ہے اور جب تمام پولیس اہلکار باقاعدہ تربیت حاصل کر لیں گے تو ایک سادہ اور پر وقار تقریب منعقد کر کے کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر کے اندراج کا افتتاح کیا جائے گا۔
Load Next Story