جنرل باجوہ کی بطورآرمی چیف تقرری کوعالمی میڈیا میں بھرپورکوریج دی گئی

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سمیت کئی مغربی خبر رساں اداروں نے بھی اس خبر کو کافی اہمیت دی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سمیت کئی مغربی خبر رساں اداروں نے بھی اس خبر کو کافی اہمیت دی۔ فوٹو؛ فائل

جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف تقرری کی خبرکو بین الاقوامی میڈیا اور خاص طور پربھارتی میڈیا نے بھرپور کوریج دی۔

بھارتی ٹی وی چینلز نے جنرل باجوہ کی تقرری پر بریکنگ نیوز شہ سرخیوں کے ساتھ چلائیں جب کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی پاک آرمی چیف کی حیثیت سے تقرری کی خبر عالمی نشریاتی اداروں کا موضوع بھی بنی رہی۔ تقرری کی خبر کوبہت سے بھارتی چینلز اور ویب سائٹس نے بریکنگ نیوز کے طور پر چلایا جب کہ تمام میڈیا اداروں کی نظریں نئے آرمی چیف پر لگی رہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے نئے سربراہ مقرر


رورنامہ دی ہندو، انڈیا ٹوڈے، ہندوستان ٹائمز، دی انڈین ایکسپریس اور بیشتر بھارتی نیوز ایجنسیوں کی ویب سائٹس پر اس خبر کو خاصی اہمیت دی گئی۔ بھارتی ٹی وی چینلز پر بھی جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف تقرری کی خبر بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کی گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سمیت کئی مغربی خبر رساں اداروں نے بھی اس خبر کو کافی اہمیت دی۔ عالمی نشریاتی اداروں میں اس تقرری پر مثبت تجزئیے اور تبصرے بھی سننے کوملے۔

https://www.dailymotion.com/video/x53oyf3_qamar-bajwa-on-international-media_news
Load Next Story