ڈیبیو پر گولڈن ڈک محمد رضوان دوسرے ٹاپ آرڈر پاکستانی بیٹسمین بن گئے

محمد رضوان سے قبل رضوان الزمان پرتھ میں 1981-82 میں ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے۔

کرس گیل، جمی کک، مائیکل بیون اور کریگ میکملن بھی گولڈن ڈک کا شکار ہوئے۔ فوٹو: فائل

محمد رضوان گولڈ ڈک کا شکار ہونیوالے پاکستان کے دوسرے ٹاپ آرڈر (ایک سے 6 پوزیشنز) بیٹسمین بن گئے۔ ان سے قبل رضوان الزمان پرتھ میں 1981-82 میں ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے۔


کرس گیل، جمی کک، مائیکل بیون اور کریگ میکملن بھی گولڈن ڈک کا شکار ہوئے۔ عمرگل ایک قدم آگے نکلتے ہوئے ڈائمنڈ ڈک کا شکارہو چکے، وہ بغیر کسی گیند کا سامنا کیے صفر پر رن آؤٹ ہوئے، بنگلہ دیش کیخلاف 2003 کے اسی میچ میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے یاسر حمید نے دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کی تھیں۔

 
Load Next Story