پاکستان نے 4 ماہ میں مزید 3 ارب ڈالر قرض لے لیا
نئے قرضے کا زیادہ حصہ زرمبادلہ کے ذخائر لانے، بجٹ کی تیاری میں خرچ ہو جائے گا
پاکستان نے 4ماہ میں مزید 3ارب ڈالر کا قرض لے لیا ہے تاہم نئے قرض کا زیادہ حصہ زرمبادلہ کے ذخائر لانے اور بجٹ کی تیاری میں خرچ ہو جائے گا، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے عرصے میں غیرملکی امداد کا حجم 2.95ارب ڈالر تھا تاہم حکومت نے 2.2بلین ڈالر کا مزید قرض حاصل کر لیا ہے۔ اس میں ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈ بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق غیرملکی قرضے اس صورت میں مفید ثابت ہوتے ہیں جب انھیں کسی ایسی جگہ استعمال کیا جائے جہاں سے آمدنی ہو اور قرضوں کی واپسی میں مدد مل سکے۔ گزشتہ ساڑھے 3سال کے عرصے میں غیرملکی قرضوں کے حصول کے معاملے پر حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔