میکسیکو سے تعلق رکھنے والا دنیا کا سب سے موٹا شخص

جان پیڈرو فرانکو کا وزن اس وقت 590 کلو گرام ہے

جان پیڈرو کو سرجری سے قبل 3 ماہ کے ڈائٹ پروگرام پر رکھا گیا ہے، ڈاکٹر۔ فوٹو: فائل

میکسیکو سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ پیڈرو کا وزن 590 کلو گرام ہے جو اس وقت دنیا کا سب سے موٹا شخص ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو سے تعلق رکھنے والے جان پیڈرو فرانکو کا وزن ڈاکٹرز نے پہلے 501 کلو گرام (79 اسٹون) بتایا گیا تھا لیکن جب انہیں چیک اپ کے لئے دوبارہ اسپتال لایا گیا اور ان کا وزن کیا گیا تو ان کا وزن ڈاکٹرز کے اندازوں کے بالکل برعکس 15 اسٹون زیادہ یعنی 590 کلو گرام نکلا۔

جان پیڈرو کی دیکھ بھال کرنے والی ڈاکٹر جوز اینٹونیو کیسٹینڈا کا کہنا ہے کہ ان کے مریض کا وزن حیران کن طور پر بہت زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود جان پیڈرو کو سرجری سے قبل 3 ماہ کے ڈائٹ پروگرام پر رکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جان پیڈرو کا وزن کم کرنے کے لئے پلان تیار کر لیا ہے اور اگر ہر چیز منصوبے کے مطابق ٹھیک رہی تو اگلے ایک سے ڈیڑھ سال کے دوران ان کا 12 سے 14 اسٹون یعنی 90 کلو گرام تک وزن کم ہو جائے گا، جان پیڈرو کے موٹاپے اور پھیپھٹرے کے مسئلے کے باعث ان کا فوری طور پر آپریشن نہیں کر سکتے لیکن ہم مریض کا وزن کم کرنے کے دیگر نکات پر غور کر رہے ہیں۔




واضح رہے کہ جان پیڈرو فرانکو گزشتہ ماہ اس وقت خبروں کی زینت بنے جن ان کی وسطی میکسیکو سے اسپتال منتقل کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ جان پیڈرو فرانکو نے رواں برس جولائی میں اپنی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا وزن 60 اسٹون (380 کلو گرام) ہو چکا ہے اور گزشتہ 6 ماہ سے اپنے کمرے سے باہر نہیں نکل سکا ہوں، اگر میری مدد نہ کی گئی تو میں اس کمرے میں ہی مر جاؤں گا۔

اب تک سب سے زیادہ موٹا شخص میکسیکو سے تعلق رکھنے والے مینوئل ارائب کو تصور کیا جاتا ہے جن کا وزن 94 اسٹون یعنی 597 کلو گرام ریکارڈ کیا گیا، مینوئل ارائب اپنا وزن آدھا کر چکے تھے لیکن وہ 2014 میں انتقال کر گئے۔ میکسیکو میں دنیا کے سب سے زیادہ موٹے افراد پائے جاتے ہیں جہاں 75 فیصد نوجوان موٹاپے کا شکار ہیں جو دنیا میں سب سے زیادہ شرح ہے۔
Load Next Story