حکومتی رٹ نہ ہونا کراچی کا اصل مسئلہ ہے متحدہاے این پی

داخلی مسائل سے ملکرنمٹناہوگا، فاروق ستار، حاجی عدیل، متحدہ کے وفدکی شیخ رشید سے ملاقات، تحریک انصاف سے بھی رابطہ

اسلام آباد:خیبرپختونخوا ہاؤس میں ایم کیو ایم اور اے این پی مذاکرات کے بعد فاروق ستار میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں،حاجی عدیل،بابر غوری اور دیگر بھی موجود ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

KARACHI:
متحدہ قومی موومنٹ کے وفدنے بدھ کو خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آبادمیں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں سے ملاقات کی اورفریقین نے کراچی میں قیام امن سمیت ملکی مسائل کے حل کیلیے مشترکہ لائحہ عمل اختیارکرنے پراتفاق کیاہے۔ایم کیو ایم کے وفدکی قیادت پارلیمانی لیڈرڈاکٹر فاروق ستار جبکہ اے این پی کے وفدکی قیادت پارٹی کے وائس چیئرمین سینیٹرحاجی عدیل نے کی۔

ملاقات کے بعداے این پی رہنمائوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرفاروق ستارنے کہاکہ اس وقت ملک کوداخلی خطرات کا سامناہے،انتہا پسندی سے ملک تباہ ہورہا ہے صدرمملکت نے گول میزکانفرنس کی تجویز دی تھی جس کیلیے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوںکاسلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں اے این پی نے بھی مثبت پیغام دیاہے۔

انھوں نے کہاکہ کراچی کااصل مسئلہ حکومت کی عملداری نہ ہوناہے کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہونی چاہیے،اے این پی رہنمائوں کونائن زیرو آنے کی دعوت دی گئی جوانھوں نے قبول کرلی۔آن لائن کے مطابق فاروق ستارنے کہا کہ سیاسی رابطوںکامقصدملکی قیادت کوقومی سلامتی سمیت اہم ملکی مسائل پراکٹھاکرناہے،کراچی کیخلاف سازشوںکے خاتمے کیلیے اے این پی سمیت تمام سیاسی جماعتوںسے مل کرکام کرناچاہتے ہیں۔


اے این پی کے رہنماحاجی عدیل نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی مذاکرات پریقین رکھتی ہے ہم چاہتے ہیںمسائل کا حل مذاکرات سے ہی نکالاجائے،کراچی میں امن کیلیے حکومتی رٹ بحال ہونی چاہیے،کراچی میں امن دونوں جماعتوں کے حق میںہے،کراچی میں مافیاوالوںکے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔حاجی عدیل نے قومی سلامتی کے معاملے پرگول میز کانفرنس کی تجویزکاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی ہرمثبت کانفرنس میںشرکت کرے گی،ہم عدم تشددکے فلسفے پرقائم ہے کراچی میں امن کیلیے ہراقدام کی حمایت کرینگے۔

آئی این پی کے مطابق دونوں جماعتوں نے کراچی میں لینڈ، اسلحہ اوربھتہ مافیاکیخلاف بلاا متیازکارروائی کرنے اورمستقبل میں باہمی رابطے بحال رکھنے پر اتفاق کیا۔ملاقات میں دونوں جانب سے ایک دوسرے سے کھل کرگلے شکوے بھی کیے گئے۔ راولپنڈی سے نمائندے کے مطابق ایم کیو ایم کے سینئر رہنما وفاقی وزیربابر غوری نے لال حویلی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدسے ملاقات کی۔

جس میںگول میزکانفرنس کے انعقاداوراس میںتمام سیاسی ومذہبی جماعتوںکومدعوکرنے پر اتفاق کیاگیا۔ اس موقع پرشیخ رشید نے کہا کہ ایم کیوایم کی د عوت پرگول میزکانفرنس میں شر یک ہوں گے۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق ایم کیو ایم نے گول میز کانفرنس کے سلسلے میں تحریک انصاف سے بھی رابطہ کرلیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story