یکساں لوڈشیڈنگ وزیراعظم نے لوڈ مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دیدی

پرویز اشرف کی زیر صدارت توانائی کمیٹی کا اجلاس، غیر ا علانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنیکی ہدایت

پرویز اشرف کی زیر صدارت توانائی کمیٹی کا اجلاس، غیر ا علانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنیکی ہدایت (فوٹو ایکسپریس)

وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے وفاقی وزیر پانی وبجلی چوہدری احمد مختار کی سربراہی میں لوڈمینجمنٹ کمیٹی تشکیل دیدی جو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیساتھ ملکر ملک بھر میں یکساں لوڈشیڈنگ کے فارمولے پر عملدرآمد کرائیگی ۔

وزیراعظم کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں وفاقی وزراء اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بجلی پیدا کرنیوالی کمپنیوں کے سربراہان اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداربھی شریک تھے۔ وزیراعظم نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان کو لائن لائسز کم کرنے اور پیداوار میں اضافہ کرنے کیلیے کوششیں دگنا کرنیکی ہدایت کی اور بقایہ جات کی وصولیوں کو موثر بنانے کا کہا ۔


پرویز اشرف نے ٹیکسٹائل سیکٹر کی طرف سے غیرملکی زرمبادلہ میں اضافہ میں کردار کو سراہا۔ثناء نیوز کے مطابق وزیراعظم سے لیسکو اورپیسکو کے چیف ایگزیکٹو افسران نے ملاقات کی ، وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ غیر علانیہ لوڈشیڈنگ سے ہر صورت گریز کیا جائے اوراس سلسلے میں حکومتی فیصلے پر عملدرآمد کی نگرانی کی جائے۔

اے پی پی کے مطابق وزیراعظم سے وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے ملاقات کی اور علاقائی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔پرویز اشرف سے پاکستان سٹیل ملز کے چیئرمین میجر جنرل(ر)محمد جاوید بھی ملے۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ وہ ادارے کو منافع بخش اور ترقی کرتا دیکھنا چاہتے ہیں، امید ہے ادارہ جلد اپنے پائوں پر کھڑا ہو جائیگا۔

 

Recommended Stories

Load Next Story