ایم کیوایم کافکروفلسفہ انقلاب کی نویدبن چکاالطاف حسین

ملک کی تمام قومیتیں جوق درجوق متحدہ کے پرچم تلے متحدہ ہورہی ہیں،یوم تاسیس پرپیغام

ملک کی تمام قومیتیں جوق درجوق متحدہ کے پرچم تلے متحدہ ہورہی ہیں،یوم تاسیس پرپیغام۔ فوٹو ایکسپریس

ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکنان اورحق پرست عوام کو 26 جولائی کومتحدہ قومی موومنٹ کے15ویں یومِ تاسیس کی مبارکبادپیش کی اورکہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کافکروفلسفہ ملک میںانقلاب کی نویدبن چکا۔


متحدہ قومی موومنٹ کے15 ویں یومِ تاسیس کے موقع پراپنے پیغام میں الطاف حسین نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کافکروفلسفہ ملک کے گوشے گوشے میں تیزی کے ساتھ پھیل رہاہے اورمختلف قومیت،زبانوں اورمذاہب کے ماننے والے عوام جوق درجوق ایم کیوایم کے پرچم تلے متحدومنظم ہوکراپنے حقوق کے حصول کیلیے عملی جدوجہدکررہے ہیں۔

آج پاکستان کوجن چینلجزاورخطرات کاسامناہے اس سے نمٹنے کیلیے ضرورت اس امرکی ہے کہ گروہی مفادات کوبالائے طاق رکھ کرملک کی بقاوسلامتی کیلیے سنجیدگی سے سوچاجائے اورملک کودرپیش خطرات سے باہرنکالنے،ہر قسم کے سخت اورکڑے حالات سے نمٹنے اورملک میںامن واستحکام ،یکجہتی ،بھائی چارے،مذہبی وفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلیے کام کیاجائے۔
Load Next Story