سنیل شیٹھی کا بیٹا بھی فلم نگری میں قدم رکھنے کے لیے تیار

نامور فلمساز ساجد ناڈیاڈ والا اپنی فلم کے ذریعے نوجوان اداکار کو فلم نگری میں متعارف کرائیں گے۔

نامور فلمساز ساجد ناڈیاڈ والا اپنی فلم کے ذریعے نوجوان اداکار کو فلم نگری میں متعارف کرائیں گے۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کے نامور اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی آتیا شیٹھی کے بعد نوجوان بیٹے آہان شیٹھی بھی فلم نگری میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

بالی ووڈ اسٹار سنیل شیٹھی نے 90 کی دہائی میں فلم نگری پرراج کیا اور کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں ''غدار''،''اک تھا راجہ''،''کرشنا''،''ہیرا پھیری''،''دھڑکن'' اور''پیار عشق اور محبت''سمیت کئی فلمیں شامل ہیں جب کہ فلم اسٹار خود تو فلمی دنیا سے عارضی طور پر دور ہیں لیکن اپنے بچوں کو فلموں میں متعارف کرانے میں مصروف ہیں۔



سنیل شیٹھی کی بیٹی آتیا شیٹھی کے بعد اب ان کے صاحبزادے آہان شیٹھی بھی فلم نگری میں انٹری دیں گے جس کے لیے وہ لندن میں تربیت حاصل کررہے ہیں جب کہ نامور فلمساز ساجد ناڈیاڈ والا اپنی فلم کے ذریعے نوجوان اداکار کو فلم نگری میں متعارف کرائیں گے جس پر سنیل نے معروف فلمساز کا شکریہ ادا کیا ہے۔




اداکار سنیل شیٹھی نے بیٹے کو فلم نگری میں جانے کے لیے آمادہ کرنے اور حوصلہ افزائی پر دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں بھائی کہا ہے جب کہ دوسری جانب ہدایتکار کرن جوہر نے بھی اپنی ٹوئٹ میں آہان شیٹھی کو مستقبل کا اسٹارقرار دیا ہے۔



واضح رہے کہ سلمان خان نے اپنی پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم ''ہیرو'' میں سنیل شیٹھی کی بیٹی آتیا شیٹھی کو مرکزی کردار میں کاسٹ کیا تھا لیکن فلم باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی تھی۔
Load Next Story