چیف جسٹس آج کراچی پہنچیں گے

چیف جسٹس کے شیڈول میں کراچی بارایسوسی ایشن کے استقبالیے میں شرکت بھی شامل تھی تاہم کراچی بارنے اپنا عشائیہ منسوخ کردیا

چیف جسٹس کے شیڈول میں کراچی بارایسوسی ایشن کے استقبالیے میں شرکت بھی شامل تھی تاہم کراچی بارنے اپنا عشائیہ منسوخ کردیا فوٹو: فائل

چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری آج (جمعہ کو)اسلام آبادسے کراچی پہنچیں گے۔


وہ جمعے کی شب9بجے کراچی آئیں گے اورہفتے کی دوپہر2بجے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی عمارت میں سندھ کے36وکلاکے سپریم کورٹ میں انرول ہونیکی تقریب سے خطاب کرینگے۔ چیف جسٹس کے شیڈول میں کراچی بارایسوسی ایشن کے استقبالیے میں شرکت بھی شامل تھی تاہم کراچی بارنے اپنا عشائیہ منسوخ کردیاجس کی وجہ سے چیف جسٹس افتخار چوہدری کادورہ وکلاکی انرولمنٹ کی تقریب تک محدود ہوگیا۔
Load Next Story