آج قیامت ہے دنیا بھر میں خوف وہمی لوگ پہاڑوں پر چڑھ گئے اجتماعی خودکشی کے منصوبے
پہاڑقیامت سے متاثرنہیں ہونگے،سریبامیں تصور،ایک رات کاکرایہ کئی ہزارڈالرتک جاپہنچا،روس میں لوگ بنکروںمیںچھپ گئے
''دنیا (آج) جمعہ کوختم ہوجائے گی'' ،''قیامت آنے میں چند گھنٹے رہ گئے'' ہیں۔
دنیا بھرمیں خوف وہراس پھیل گیا۔ سریبا میں قیامت کے خوف سے لوگ پہاڑوں پر چڑھ گئے،چین میں 600 افرادکوخوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا،روس میں لوگ سرد جنگ کے دور کے بنکروں میں چھپ گئے، ترکی میں لوگوں نے گھروں میں سامان اکٹھا کرنا شروع کردیا،فرانس میں ایک گاؤں میں لوگوں نے اجتماعی خودکشی کا منصوبہ بنا رکھا تھا، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی بروقت مداخلت کے بعد گاؤں کو سیل کردیاگیاجبکہ مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ قیامت کے بارے میں علم اللہ کے سواکسی کے پاس نہیں،ایسی باتوں سے توہم پرستی کو فروغ ملتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے چیف میٹرلوجسٹ ڈاکٹرغلام رسول نے کہا ہے کہ (آج) جمعہ کوکوئی تباہی نہیں آئے گی ۔مایا تہذیب کے مطابق21دسمبر یعنی آج جمعہ کو قیامت آئے گی اور دنیا ختم ہوجائے گی۔ مایا تہذیب کا کیلنڈرختم گیاہے۔یعنی21 دسمبر 2012 کا دن اس کلینڈر میں شامل نہیں۔اسی وجہ سے یہ تصورکیاجاتا ہے کہ 21 دسمبر کو دنیا تباہ ہو جائے گی۔دنیا بھر میں اس دن کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔ سریبا میں لوگوں کا خیال ہے کہ پہاڑ قیامت سے متاثر نہیں ہوں گے اسی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد ان پہاڑوں پرجا بسی ہے جہاں ایک رات کا کرایہ کئی ہزارڈالرتک جا پہنچا ہے۔