کرم ایجنسی افغانستان فوجیوں کا پاکستانی حدود پرحملہ 2 اہلکار زخمی جوابی کارروائی پر فرار

جنوبی وزیرستان میںلکی دھماکے کاماسٹرمائنڈکمانڈرقتل،بنوںجیل حملے میںغفلت پر ایک افسرکی تنزلی، دوسراملازمت سے برطرف

جنوبی وزیرستان میں لکی دھماکے کا ماسٹرمائنڈ کمانڈرقتل،بنوںجیل حملے میںغفلت پر ایک افسرکی تنزلی، دوسراملازمت سے برطرف

KARACHI:
کرم ایجنسی میںافغان نیشنل آرمی کے اہلکارپاکستانی حدود میں گھس آئے اورایف سی کی چیک پوسٹ پرحملہ کرکے 2 اہلکارزخمی کردیے،جوابی کارروائی پرحملہ آورفرارہوگئے،بدھ کی صبح 20 سے 30 افغان اہلکارسرحدعبورکرکے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے اوراپرکرم ایجنسی کے علاقے دلاسہ میںایف سی کی چوکی پرحملہ کیا جس میںدواہلکارسہیل اورحیدرزخمی ہوگئے۔


جوابی کارروائی پرحملہ آوراہلکارسرحدپارفرارہوگئے،لکی مروت سے نمائندے کے مطابق جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے لکی فٹبال گرائونڈ میںدھماکے کے ماسٹر مائنڈطالبان کمانڈراشرف علی کو قتل کردیا،فائرنگ سے قاری منورگروپ کاایک رکن بھی مارا گیا۔

پشاورمیںریاض شہیدچوکی پرشدت پسندوںنے حملہ کیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیںہوا،گلبہار میں گھر پر فائرنگ سے ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی،تھانہ حیات آباد میں پی پی شیرپائو کے دفتر پر دستی بم کے حملے کامقدمہ درج کرلیاگیا۔ ادھر خیبرپختونخوا حکومت نے بنوںجیل پرحملے میںغفلت برتنے پراے پی اے ایف آربنوںدفترخان کی تنزلی کرکے تحصیلدار بنادیااورمحکمہ داخلہ سیکشن آفیسرغلام محمدکوملازمت سے برطرف کردیا۔

Recommended Stories

Load Next Story