وسائل جتنےبھی ہوں کراچی والوں کی امیدوں پر پورا اتریں گے میئر وسیم اختر
یکم دسمبرسے منتخب لوگ کراچی کی سڑکوں پرکام کرتے ہوئے نظرآئیں گے، میئر کراچی
میئرکراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ یکم دسمبرسے منتخب لوگ کراچی کی سڑکوں پرکام کرتے ہوئے نظرآئیں گے جب کہ وسائل کتنے بھی ہوں عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ امن کی کنجی شہرکی ترقی میں ہے اور پورے کراچی کا مسئلہ کچرا اور سڑکیں ہیں ، ہم نے وسائل اور اختیارات کے بغیر بنائے گئے بلدیاتی نظام میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اختیارات محدود اورجذبہ لامحدود ہے تاہم وسائل کتنے بھی ہوں عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور یکم دسمبرسے منتخب لوگ کراچی کی سڑکوں پرکام کرتے ہوئے نظرآئیں گے۔
وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ہم 100 دن کا منصوبہ دینے جارہے ہیں جس سے کراچی کے لوگوں کی بلاامتیاز خدمت کریں گے جب کہ حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں وہ ہمارا ساتھ دیں اور اداروں سے بھی کہتا ہوں ہمارا ہاتھ مضبوط کریں، مخیرحضرات اوراین جی اوز بھی ہمارا ساتھ دیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x53xyaf_wasim-akhter_news