ایم کیوایم پاکستان کا الطاف حسین کے خلاف مقدمات کی پیروی سے دستبرداری کا اعلان

ایم کیوایم پاکستان نے لندن میں وکلا ٹیم سے مقدمات کی پیروی کیلیے فراہم کی گئی ایڈوانس رقم کی واپسی کا مطالبہ کردیا۔

ایم کیوایم پاکستان نے لندن میں وکلا ٹیم سے مقدمات کی پیروی کیلیے فراہم کی گئی ایڈوانس رقم کی واپسی کا مطالبہ کردیا۔

ایم کیوایم پاکستان نے متحدہ کے بانی الطاف حسین کے خلاف چلنے والے مقدمات کی پیروی سے انکار کردیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق ایم کیوایم پاکستان نے متحدہ بانی الطاف حسین کے خلاف لندن میں چلنے والے مقدمات کی پیروی سے انکار کرتے ہوئے اس سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع کےمطابق الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ سمیت دیگر مقدمات کی پیروی کے لیے لندن میں وکلا ٹیم سے ڈاکٹر فاروق ستار، بیروسٹر فروغ نسیم اور بیرسٹر سیف رابطے میں تھے تاہم اب ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے وکلا ٹیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ ہمارا الطاف حسین سے کوئی تعلق نہیں لہٰذا ان کے خلاف مقدمات کی پیروی بند کردی جائے۔


ذرائع نے بتایا کہ ایم کیوایم پاکستان نے لندن میں وکلا کی ٹیم سے رابطہ کرکے مقدمات کی پیروی کے حوالے سے دی گئی ایڈوانس رقم بھی واپس کرنے کا مطالبہ کردیا ہے جو لاکھوں پاؤنڈ میں بنتی ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x53zf22_mqm-pakistan-disconnect-link-with-london-lawfirm_news
Load Next Story