وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری یقینی بنانے کا حکم
جب تک ڈاکٹر بہترین انسانی رویئے نہیں اپنائیں گے اس وقت تک صحت کے شعبے میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوسکتے، شہبازشریف
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے پیشگی اطلاع کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال ساہیوال کا اچانک دورہ کیا اور اسپتال کے مختلف وارڈز میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا جب کہ انہوں نے صوبے بھر کے تمام اسپتالوں میں ڈاکٹروں اورعملے کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔
ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے ایم ایس کا آفس اسپتال سے دور قائم کرنے پر انتظامیہ کی سرزنش کی اور کہا کہ جب تک ڈاکٹر بہترین انسانی رویئے نہیں اپنائیں گے اس وقت تک صحت کے شعبے میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوسکتے، کیا آپ چاہتے ہیں کہ مریضوں کی آواز آپ کے کانوں تک نہ پہنچ پائے اور کوئی مریض اپنے مسئلے کو حل کے لئے آپ سے رابطہ نہ کرسکے۔ انہوں نے ایم ایس آفس کو فوی طور پر اسپتال کے اندر منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایم ایس آفس کے دور ہونے کا کوئی جواز نہیں اور آفس کی تعمیرو مرمت کا کوئی عذر قابل قبول نہیں۔
وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری کے رجسٹر کا جائزہ لیا اور غیر حاضر ڈاکٹروں اور عملے کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور کمشنر ساہیوال ڈویژن کو حاضری رجسٹر کی جانچ پڑتال کر کے تین روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی جب کہ انہوں نے کہا کہ اسپتال میں ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری کو چیک کرنا انتظامی افسران کی ذمہ داری ہے۔