لاہور کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے پراپرٹی ڈیلر ہلاک
واقعہ کی دیرینہ دشمنی سمیت قتل كے دیگر محركات پر تفتیش شروع کردی، پولیس
KARACHI:
ڈیفنس سی كے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیكل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پراپرٹی ڈیلر ہلاک ہوگیا۔
نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ڈیفس سی كے علاقے میں پراپرٹی ڈیلر عامر رندھاوا اپنے دفتر سے نكل كر گھرواپس جانے كے لیے گاڑی میں بیٹھنے لگا تو موٹرسائیكل سوار ملزمان نے اس پر فائرنگ كردی جس کے نتیجے میں عامر رندھاوا شدید زخمی ہوگیا جسے اطلاع ملنے پر فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
فائرنگ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے شواہد اكٹھا کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ کی دیرینہ دشمنی سمیت قتل كے دیگر محركات پر تفتیش جاری ہے اور جلد ہی ملزمان كو ٹریس كركے گرفتار كرلیا جائے گا۔