اندرون سندھ خسرہ کی بیماری کے باعث مزید 4 بچے دم توڑ گئےتعداد16ہوگئی

متعلقہ اداروں کی جانب سے خسرہ سے بچاؤ کے لیے ا ب تک کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

صالح پٹ میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ پنوعاقل میں بھی ایک بچہ ہلاک ہوا ، فوٹو: ایکسپریس نیوز، فائل

اندرون سندھ خسرہ کی بیماری پر قابو نہ پایا جا سکا، مزید 4 بچے دم توڑ گئے، 5 روز کے دوران جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے.


سکھر سمیت اندرون سندھ کے دیگر شہروں میں خسرہ نے وبائی صورت اختیار کرلی ہے، جس نے چند ہی دنوں میں کئی بچوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں کندھ کوٹ اور سکھر کےنواحی گاؤں شامل ہیں جہاں ویکسینشن نہ ہونے سے 4 روز کے دوران 12 اموات ہوچکی ہیں۔

صالح پٹ میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ پنوعاقل میں بھی ایک بچہ ہلاک ہوا ، واضح رہے کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے خسرہ سے بچاؤ کے لیے ا ب تک کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

Recommended Stories

Load Next Story