وانا بازار میں دھماکا شدت پسند کمانڈر سمیت6 افراد جاں بحق 7 زخمی

وانا سے 20 کلومیٹر مغرب کی جانب قضہ پنگہ میں ایک جاسوس طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

دھماکے سے کئی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا، مقامی لوگوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ فوٹو فائل

وانا بازار کے قریب سبزی منڈی میں دھماکے سے مقامی شدت پسند کمانڈر سمیت6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے، دوسری جانب جاسوس طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔


وانا بائی پاس روڈ پر سبزی منڈی میں ایک دکان کے باہر دھماکاہوا، ذرائع کے مطابق دھماکے سے مقامی شدت پسند کمانڈر مولوی عباس اور ایک بچے سمیت 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے جبکہ کئی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا، مقامی لوگوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

دوسری جانب وانا سے 20 کلومیٹر مغرب کی جانب قضہ پنگہ میں ایک جاسوس طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، ذرائع کے مطابق ڈرون طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے گرا ہے تاہم غیر آباد علاقے میں گرنے کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

Recommended Stories

Load Next Story