انتخابات ملتوی کرانے کی کوشش میں ملک خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہےشہبازشریف

انتخابات آصف زرداری نے نہیں الیکشن کمیشن نے کروانے ہیں، شفاف انتخابات ہی جمہوریت اور عوام کیلئے بہتر ہوں گے،شہبازشریف

جو لوگ کرپشن کے انبار لگا رہے ہیں عوام ہمیشہ کے لئے ان کی چھٹی کروا دیں گے ، شہباز شریف ، فوٹو: ایکسپریس نیوز

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتخابات ملتوی کرانے کی کوشش کی گئی تو ملک خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے.

جوہر ٹاؤن اسپورٹس کمپلیکس کے تعمیراتی کام کے جائزے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انتخابات ملتوی کرانے کی کوشش کی گئی تو ملک خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے، نہ ہی انتخابی نتائج اسٹیبلشمنٹ کو چرانے دیں گے اور نہ اسٹیبلشمنٹ کی اس میں کوئی دلچسپی نظر آتی ہے ، انہوں نے کہا کہ جو لوگ کرپشن کے انبار لگا رہے ہیں عوام ہمیشہ کے لئے ان کی چھٹی کروا دیں گے۔


شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کی تبدیلی کے بارے میں اخبار میں پڑھا ہے، مخدوم احمد محمود کو ڈھائی ماہ کی گورنری مبارک ہو ، انتخابات آصف زرداری نے نہیں الیکشن کمیشن نے کروانے ہیں، شفاف انتخابات ہی پاکستان جمہوریت اور عوام کے لئے بہتر ہوں گے، جس کو جس مرضی کے نعرے کے ساتھ پاکستان لایا جائے اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ،

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کے سیٹ اپ کے لئے موجودہ اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے 3 دن بعد سابق وزیراعظم سابق اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کا پابند ہے ، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی یہی عمل دہرایا جائے گا، مشاورت کا عمل میرے لئے نہیں راجہ ریاض کے لئے کٹھن ہوگا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کی اسکیم کا اعلان کیا اس دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت 3 لاکھ 26 ہزار 516 رہائشی یونٹس کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story