راحیل شریف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی وزیراعلیٰ سندھ
آپ نے ضربِ عضب، نیشنل ایکشن پلان اور دہشتگردوں سے ڈٹ کر مقابلہ کیا، مراد علی شاہ کی جنرل راحیل شریف سے گفتگو
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوفون کیا اورآرمی چیف کی حیثیت سے خدمات کو سراہا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو فون کیا، وزیراعلی نے جنرل راحیل شریف کی آرمی چیف کی حیثیت سے خدمات کو سراہا۔ وزیراعلی نے سابق آرمی چیف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ضربِ عضب، نیشنل ایکشن پلان اور دہشت گردوں سے ڈٹ کر مقابلہ کیا جب کہ آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزسبکدوش آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے جنرل قمرجاوید باجوہ کو روایتی چھڑی پیش کرکے پاک فوج کی کمان ان کے حوالے کردی تھی۔
https://www.dailymotion.com/video/x540xhf