پاناما لیکس سے متعلق وزیراعظم نے اسمبلی اورقوم سے غلط بیانی کی جہانگیرترین
نعیم بخاری نے وزیراعظم کی طرف سے دی گئی دستاویزات کے تضادات بتائے، جہانگیرترین
KARACHI:
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بیرون ملک اپن اثاثوں سے متعلق قومی اسمبلی میں تقریر اور قوم سے خطاب میں غلط بیانی کی ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ نواز شریف نےاسمبلی میں تقریر اور قوم سے بیان میں غلط بیانی کی، دبئی کی اسٹیل مل خسارے میں نہیں تھی، دبئی مل بیچی گئی تووہ خسارے میں تھی جب کہ آج سب باتوں کا صفایا ہوگیا اور دبئی کی مل کی فروخت سے کوئی پیسا نہیں کمایا گیا جب کہ وزیراعظم نے کہا کہ 2005 میں فیکٹری بیچی اور فلیٹ لیے۔
جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ نعیم بخاری نے وزیراعظم کی طرف سے دی گئی دستاویزات کےتضادات بتائے، بیان حلفی اورفروخت کے معاہدے میں تضاد ہے، وزیراعظم کی جانب سے 3 مختلف کہانیاں سنائی گئیں جب کہ ہم قطری شہزادے کے خط سمیت 3 نکات پربحث کریں گے۔
https://www.dailymotion.com/video/x540unr