چیچہ وطنی ویگن کا سلنڈر پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق 10 زخمی

چیچہ وطنی کے علاقے میں ویگن میں نصب گیس سلنڈر پھٹ گیا ، جس کے باعث 2 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے

ویگن میں نصب گیس سلنڈر شارٹ سرکٹ کے باعث پھٹا، گاڑی میں 18 افراد سوار تھے۔ فوٹو: فائل

ویگن میں گیس کا سلنڈر پھٹنے سے 2افراد جاں بحق 10 زخمی ہوگئے ۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق چیچہ وطنی کے علاقے میں ویگن میں نصب گیس سلنڈر شارٹ سرکٹ کے باعث پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے ، جاں بحق ہونے والوں میں ایک عورت اور ایک بچہ شامل ہے، عینی شاہدین کے مطابق ویگن میں 18 افراد سوار تھے۔

ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، ملک بھر میں ناقص گیس سلنڈر استعمال ہونے کی وجہ سے سلنڈر پھٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوچکا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story