نئی دہلیطالبہ سےاجتماعی زیادتی کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر طالبات کے مظاہرے

بس میں اجتماعی زیادتی کے واقعے میں طالبہ اور اس کے دوست پرملزمان نے وحشیانہ تشدد بھی کیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق اجتماعی زیادتی کا شکارہونے والی طالبہ کی حالت تشویشناک ہے۔ فوٹو: رائٹرز

بھارتی دارالحکومت میں ہزاروں طالبات نے بس میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی کےملزمان کی عدم گرفتاری کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے بھارتی صدرکی رہائش گاہ میں گھسنےکی کوشش۔



نئی دہلی میں چندروز قبل 23 سال کی میڈیکل کی طالبہ کوبس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، پولیس حکام کے مطابق طالبہ اپنے ایک دوست کےساتھ بس میں سفر کر رہی تھی، بس میں اجتماعی زیادتی کے واقعے میں طالبہ اور اس کے دوست پرملزمان نے وحشیانہ تشدد بھی کیا، واقعے کے بعد دونوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق طالبہ کی حالت تشویشناک ہے۔


واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد حکومت اور دہلی پولیس پرشدید تنقید کی جارہی ہے۔

Load Next Story