پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 23پیسے کی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کی سفارش کے بعدوزارت پیٹرولیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا، فوٹو: فائل

وزارت پیٹرولیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دیتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 23پیسے کی کمی کردی۔



وزارت پیٹرولیم نے وزارت خزانہ کی سفارش کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت ایک روپے 23پیسے کمی کے بعد 101روپے 42پیسے فی لیٹرجب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 36پیسے اضافے کے بعد 110روپے 13پیسے فی لیٹر مقررکردی۔


لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 45 پیسے اضافے کے بعد 94روپے 34پیسے فی لیٹر اورمٹی کے تیل کی قیمت 22پیسے کمی کے بعد 98روپے 81پیسے فی لیٹر مقررکی گئی۔


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔

Load Next Story