وزیراعظم نے عابد شیر علی کے پیپلزپارٹی سے متعلق بیانات کا نوٹس لے لیا

عابد شیرعلی غیرضروری بیانات دینےسے گریز کریں، وزیر اعظم نوازشریف

وزیراعظم نوازشریف کی عابد شیر علی کو نامناسب بیانات سے گریز کی ہدایت ۔ فوٹو؛ فائل

لاہور:
وزیراعظم نواز شریف نے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کے نامناسب بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے (لیگی) رہنماؤں کو بیانات دینے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ایان کس کے پیسے لیکر جارہی تھیں احتساب ہوا تو بلاول کے والد کی بھی پکڑ ہوگی، عابد شیرعلی


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری سے متعلق نامناسب بیانات کا نوٹس لے لیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :بلاول آنٹی ایان کس کے پیسے لے کر دبئی جا رہی تھیں، عابد شیرعلی

وزیراعطم نوازشریف نے عابد شیرعلی سمیت لیگی رہنماؤں کو ہدایت دی ہے کہ غیرضروری بیانات دینے سے گریز کریں۔
Load Next Story